خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں، عمران کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج

مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا

اسلام آباد(ویب  نیوز)

خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں، عمران کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جلسے سے خطاب میں پولیس افسروں اور خاتون مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق عمران خان نے ایف نائن پارک میں پولیس افسران اور ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دی، ایف آئی آر میں عمران خان کی تقریر کے متعلقہ حصے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق اعلی افسران کو ڈرانے دھمکانے اور ملک میں انتشار و دہشت پھیلانے کے جرائم میں ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔