اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا کے باعث ملک بھر میں مزید 3مریض انتقال کرگئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 416نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 3 مریض انتقال کرگئے ۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار764ٹیسٹ کئے گئے جس میں 416کیسز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.48فیصد رہی۔ این آئی ایچ کے مزید کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر 152افراد کی حالت تشویشناک  ہے۔