اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید4مریض چل بسے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں313نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق۔ عالمی وبا کے باعث مزید4مریض انتقال کر گئے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 16ہزار 339ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 313افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.92فیصد ریکارڈ کی گئی۔کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 134کی حالت تشویش ناک ہے۔