صوبہ بھر میں چیکنگ مہم ،176 مقامات کی چیکنگ، 60 کمپنیاں نان رجسٹرڈ قرار،111 پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری
لاہور (ویب نیوز)
نان رجسٹرڈ بوتل بند پانی بیچنے والوں کیخلاف فوڈ اتھارٹی کا آپریشن!! تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرصوبہ بھر میں چیکنگ مہم کے دوران 176 مقامات کی چیکنگ کی گئی۔لاہورزون میں57، گوجرانوالہ5،راولپنڈی54،ملتان اور مظفر گڑھ زون میں60 پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔مجموعی طور پرقوانین کی خلاف ورزیوں پر 60 کمپنیاں نان رجسٹرڈ پائی گئیں۔ 8کمپنیوں کی پروڈکشن پر پابندی اور 15 کو جرمانے عائدکیے گئے۔علاوہ ازیں111 پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری جبکہ5 کے نمونے لیبارٹری تجزیہ کیلئے بھجوا دیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ اصلاح کا عمل مکمل اور لیبلنگ رجسٹرڈ کروانے تک پروڈکشن کی اجازت نہیں دی جائے گی۔برانڈ چھوٹا ہو یا بڑا،قوانین کے یکساں نفاذ کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔شعیب خان جدون نے واضح کیاکہ بوتل بند پانی کے معیار میں کوتاہی یا جعلسازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔عوام تک معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔