کوئٹہ / کراچی (ویب نیوز)

  • شدید بارشیں، کوئٹہ کا زمینی، فضائی اور مواصلاتی رابطہ منقطع
  • آئی جی بلوچستان، کمشنر، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت کسی اعلیٰ آفس سے رابطہ نہیں ہو رہا
  • مکمل بلیک آئوٹ سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند، ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل

 شدید بارشوں کے باعث کوئٹہ کا زمینی فضائی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہوگیا ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون بند اور انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا ، گرائونڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ آئی جی بلوچستان، کمشنر، ڈی آئی جی کوئٹہ سمیت کسی اعلیٰ آفس سے رابطہ نہیں ہو رہا۔ مسلسل بارش کے باعث کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں مکمل بلیک آئوٹ ہوا۔ بجلی بند ہونے سے موبائل فون کمپنیوں، پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ سروسز کا نظام بیٹھ گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ ایئرپورٹ کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا، ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ۔

  • سندھ میں طوفانی بارشیں، مزید 14 ٹرینیں معطل
  • معطل ٹرینوں میں قراقرم، کراچی، تیزگام، پاکستان، عوام سکھر ایکسپریس سمیت ٹرینیں شامل

سندھ میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے ریلوے تنصیبات زیرآب آنے سے مزید 14ٹرینیں معطل رہیں گی۔ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم، کراچی، تیزگام، پاکستان، عوام،سرسید اور سکھر ایکسپریس کو معطل کردیا گیا ۔ترجمان ریلوے نے کہا کہ ٹرینوں کے مسافروں کو دوسری گاڑیوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا،مسافر حضرات قریبی سٹیشن سے فل ریفنڈ لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ بارشوں اور خراب موسم کے سبب گزشتہ روز بھی متعدد ٹرینیں معطل کی گئی تھیں۔