اسلام آباد (ویب نیوز)
بارش اور سیلاب سے زراعت اور لائیواسٹاک کو پہنچنے والے نقصانات کاابتدائی تخمینہ لگا لیا گیا۔ سیلاب سے زراعت اور لائیواسٹاک کو 1042ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار اور ابتدائی تخمینہ کے مطابق صوبہ سندھ میں 427ارب روپے ، صوبہ پنجاب 196ارب روپے، صوبہ بلوچستان 83ارب روپے اور صوبہ خیبرپختونخوامیں21ارب روپے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری دستاویز کے مطابق ملک بھر میں کپاس کی فصل کے نقصان کا تخمینہ 425ارب روپے، چاول121ارب روپے، مکئی 36ارب روپے، گنا15ارب روپے، دالیں18ارب روپے، چارہ 55ارب روپے اورسبزیاں 72ارب روپے لگایا گیا ہے۔ جبکہ بارش اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو پہنچنے والے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 300ارب روپے لگایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے نقصانات کا حتمی لگائے جانے تک نقصان میں مزید اضافہ کا خدشہ موجود ہے۔