دنیا بھر میں کشمیری جمعرات کو بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کا پہلا یوم شہادت منا ئیں گے، مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل ہڑتال ہوگی

حیدر پورہ میں ان کے مزار کی طرف مارچ کیا جائے گا،شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف تقاریب اور ریلیاں نکالی جائیں گی

وفاقی دالحکومت میں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام بڑی ریلی نکالی جائے گی،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے زیر اہتمام سیمینار ہوگا

مقبوضہ جموں وکشمیر میںپوسٹرچسپاں،لوگوں سے یکم ستمبر کو ہڑتال، مارچ کرنے کی اپیل

سرینگر ، مظفرآباد،اسلام آباد (ویب نیوز)

کنٹرول لائن کے دونو ں اطراف کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری جمعرات کو بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کا پہلا یوم شہادت اس عز م کے عادہ کے ساتھ منا ئیں گے کہ قائد کشمیر کامشن منزل کے حصول تک جاری رہے گا، اس موقع پرمقبوضہ کشمیرمیں ہڑتال ہوگی اور ان کے مزار حیدرآباد کی طرف مارچ کیا جائے گا، کشمیریوں نے قائد کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف پروگرامات،سیمینارز اور تقاریب کا انعقادکیا ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں ہڑتا ل اور مارچ کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے ،اور دیگر حریت پسندتنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے ائمہ مساجد اور علمائے کرام پر زور دیا ہے کہ وہ سید علی گیلانی کو خراج  عقیدت پیش کریں اور مساجد میں خصوصی دعائوں کا اہتمام کریں،شہید قائد کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لئے مختلف تقاریب ہونگی جبکہ ریلیاں نکالی جائیں گی،کل جماعتی حریت کانفرنس نے کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قائد حریت سید علی گیلانی کی پہلی برسی کے موقع پر غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے جرائم کو بے نقاب کرنے کیلئے جمعرات کو احتجاجی مظاہرے کریں ،قائد حریت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے  آزاد کشمیر بھرمیں مختلف پروگرام ہو نگے ،مظفرآباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس ،کشمیر لبریشن کمیشن، پاسبان حریت اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام تقاریب اور ریلیاں ہونگی جن میں قائد کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،جبکہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں حریت کانفرنس نے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا ہے جو پریس کلب سے شروع ہوکر ڈی چوک تک جائے ،ریلی میں مختلف سیاسی ،مذہبی اور سماجی قائدین بھی شرکت کریں گے ، جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے زیر اہتمام ان کے دفتر کھنہ میں ایک سیمینا ر بھی ہوگا جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماء شرکت کریں گے اور قائدحریت سیدعلی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔برطانیہ اور امریکہ سمیت دنیا میں مقیم کشمیریوں نے بھی مختلف تقاریب کا اہتمام کیا ہے ۔۔حریت قیادت نے بزرگ رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی دیانت اور امانت کا مجسمہ تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کر دی۔حریت قیادت نے کہاکہ سید علی گیلانی کو کشمیر کی تاریخ میں ہمیشہ ایک ایسے ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا جنہوں نے انتہائی جرات اور بہادر کے ساتھ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی رہنمائی کی۔ قیادت نے کہا کہ سید علی گیلانی کے مشن کو ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، سید علی گیلانی نے گزشتہ برس یکم ستمبر کو بھارتی پولیس کی حراست میںحیدر پورہ سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پرجام شہادت نوش کیاتھا جہاں انہیں ایک دہائی سے زائد عرصے تک مسلسل نظربند رکھا گیا،جبکہ انہیں قابض انتظامیہ نے رات کی تاریکی میں دفن کرکے کشمیری عوام کو ان کے جنازے میں شرکت کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔علاوہ ازیں مقبوضہ  جموں و کشمیرکے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ یکم ستمبر جمعرات کو بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مکمل ہڑتال اور حیدر پورہ کی طرف مارچ کریں۔ پوسٹر جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ، صدائے مظلومین جموں و کشمیر اور دیگر تنظیموں نے مختلف علاقوں میںچسپاں کئے تھے۔ ان میں ائمہ مساجد اور علمائے کرام سے بھی سید علی گیلانی اور دیگر کشمیری شہدا ء کے لیے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل کی گئی ہے