مختلف علاقوں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے
سوات (ویب نیوز)
سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا’ ارشد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی ذاتی دلچسپی سے سوات میں ریسکیو آپریشن دس روز میں مکمل ہوا ، مختلف علاقوں پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، آئندہ پانچ روز میں بحرین سے کالام روڈ بحال ہوجائے گا، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے دورہ سوات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر دو روزہ دورے پر سوات آ کر آج بحرین اور کالام کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کروں گا اور میڈیا کو ساتھ لے جاکر حقیقی تصویر دکھائوں گا انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑی تباہی کو قلیل وقت میں بحال کرنا ہمارے لئے ایک بہت بڑا چیلنج تھا اور وزیر اعلی محمود خان نے اس چیلنج کو دس روز میں بحال کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے، سیلاب میں جاں بحق 24افراد کو بروقت معاوضے کی رقم فراہم کردی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ امدادی کاموں سمیت بحالی کے کام اب تیزی سے جاری ہیں، اب تک مقامی لوگوں کی تعائون سے بحرین تک روڈ مکمل بحال جبکہ بحرین سے کالام روڈ تین مقامات پر بحال ہوچکا ہے ، بڈئی سیرئی اور مانکیال روڈ کو آئندہ چوبیس گھنٹوں تک بحال کردیا جائے گا جبکہ پانچ مقامات پر بہہ جانے والی سڑکوں کو پانچ روز میں بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں ایف ڈبلیو او اور انجینئرنگ کور کی ٹیمیں معائونت کر رہی ہے، مقامی لوگ بھی بھر پور جذبے کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور انشاء اللہ اسی طر ح بحالی کے کاموں کو بھی جلد سے مکمل کیا جائے گا جس کیلئے وزیر اعلیٰ نے خطیر رقم فراہم کردی ہے