راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتا ل میں 11مریض لائے گئے، 24گھنٹے میں نجی لیبارٹریز سے ڈینگی کے 28کیسز رپورٹ ہوئے

اسلام آباد (ویب نیوز)

اسلام آباد میں ڈینگی بے قابوہوگیا، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 68کیسز رپورٹ ہوئے۔اب تک شہر ڈینگی کے شکار جاں بحق افراد کی تعداد5ہو گئی، گزشتہ 24گھنٹے کے دوران دیہی علاقوں میں 35اور شہری علاقوں میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق رواں سیزن میں 1456 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔ رواں سیزن میں دیہی علاقوں میں 891 اور شہری علاقوں میں 565 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران پمز ہسپتال میں 13،پولی کلینک میں 3 مریض داخل ہوئے۔راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتا ل میں 11 مریض لائے گئے، 24 گھنٹے میں نجی لیبارٹریز سے ڈینگی کے 28 کیسز رپورٹ ہوئے۔