- کشمیر میں بھارتی فورسز کی ماورائے عدالت قتل و غارت گری جاری ہے،مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسری اقلیتوں کو بھی ہندوتوا نظریہ کا نشانہ بنایاجارہا ہے
- عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم
نیویارک (ویب نیوز)
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہاہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر ظلم و بربریت جاری ہے، اسلاموفوبیا کی وبا ہندوستانی ریاست کی بنیاد میں داخل ہو چکی۔پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ میں بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دوسری اقلیتوں کو بھی ہندوتوا نظریہ کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ماورائے عدالت قتل و غارت گری جاری ہے۔صائمہ سلیم نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کی وبا ہندوستانی ریاست کی بنیاد میں داخل ہو چکی ہے۔ بھارت مسلمانوں کے حقوق کی مسلسل پامالی کررہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے اس کا حل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں مگر مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہی امن کا راستہ ہے۔