وزیراعظم ہائوس اور آفس پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی
وزیراعظم ہائوس سے ڈیٹا کیسے ہیک یا چوری ہوا،جے آئی ٹی نے تمام پہلووں پر تحقیقات شروع کر دیں
اسلام آباد (ویب نیوز)
وزیراعظم ہائوس اور پی ایم آفس پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی جبکہ وزیراعظم ہائوس سے ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے، ڈیٹا ہیک ہونے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی میں حساس اداروں کا ایک نمائندہ شامل ہوگا، جے آئی ٹی اس بات کی تحقیقات کرے گی کیسے آئی ٹی ڈیٹا ہیک کیا گیا۔ جے آئی ٹی کو اختیار ہوگا وہ وزیراعظم ہائوس کے عملے کو شامل تفتیش کرے، وزیراعظم ہائوس میں ڈیوائسز لگائی گئیں یا موبائل ریکارڈنگ ہوئی، اس حوالے سے تحقیقات ہوں گی۔ تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی کہ واقعہ کے وقت کون کون افسر وزیراعظم ہائوس میں موجود تھا، وزیراعظم سیکریٹریٹ میں مامور اسپیشل برانچ کے اہلکاروں سے بھی تحقیقات ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہائوس اور پی ایم آفس پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔