کراچی/لاہور (ویب نیوز)

کراچی میں ڈینگی سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا،جبکہ سندھ میں مزید 330 ،پنجاب میں 401افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے ۔سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 330 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ 330 میں سے 275 افراد کا تعلق کراچی سے ہے ۔پنجاب میں ڈینگی کے 401 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 174 کا تعلق لاہور، 115 کا راولپنڈی اور 41 کا گوجرانوالہ سے ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں مزید اضافہ ہوگا لہذا شہری گھروں میں سپرے کروائیں اور احتیاطی تدابیراختیار کریں۔