وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ، راجہ بشارت، خرم نواز گنڈا پور،عامر سعید راںکی خصوصی شرکت ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کاتفصیلی جائزہ

ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے، متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیاجائے گا:چودھری پرویز الٰہی

لاہور (ویب  نیوز)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت  وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، صوبائی وزیرپارلیمانی امور راجہ بشارت ، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پوراورصوبائی مشیر عامر سعید راں نے خصوصی طور پرشرکت کی۔اجلاس میںایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی،صوبائی سیکرٹری قانون ، پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی او ردیگر حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اورسانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کی ذمہ داری پوری کرکے اللہ تعالیٰ اور عوام کے سامنے سرخروہوں گے۔متاثرین سانحہ ماڈل ٹاؤن کی معاونت کے لئے تمام تر اقدامات بروئے کار لائیں گے اورعدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعدہم سب سے پہلے وہاں پہنچے اور ان کی دادرسی کی