اسلام آباد (ویب نیوز)

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار  نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ڈالر240 روپے تک گیا ورنہ ڈالرکی قدر200سے اوپر نہیں ہے۔ایک نجی ٹی وی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سیڈی ویلیوایشن کیخلاف رہاہوں،،ڈالر جلد 200 روپے سے نیچے آئے گا۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان واپسی کیلئے جہاز میں بیٹھا تو ڈالر نیچے آنا شروع ہوگیا تھا جکہ گزشتہ پیرسیاب تک ڈالر18روپے نیچے آچکا۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 دن میں ڈالر کا گیپ ایک روپے پر آگیا ہے، 24 دن میں ڈالر 24 روپے کم ہوسکتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ کوفری فلوٹ پرہوناچاہیے مگر سسٹم کوفری فلوٹ نہیں چھوڑ سکتے،ایکشن لیں گے، ایکسچینج ریٹ کومانیٹرکرنیکی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اکتوبرمیں پٹرول پر5روپیلیوی لگنی تھی، مہنگائی کی شرح12سے14فیصد تک لیکرآئیں گے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام جون تک ہے، آئی ایم ایف کی شرائط اورپروگرام مکمل کریں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ پچھلی حکومت کے کیے گئے اقدامات ہم پرڈال دیے گئے، پیرس کلب کے قرضے شیڈول کرواناترجیح نہیں، قرضے ری شیڈولنگ ہمارا آخری آپشن ہوگا ۔