اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی مہلک وبا کورونا سے مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید3افراد کا انتقال ہوگیا جبکہ 45 مریضوں کی حالت نازک  ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار815 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 55 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد ریکارڈ کی گئی۔