پنجاب کے ہر سرکاری ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریض کو علاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں گی
پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے پیڈریٹک سرجری میں فوری طورپر 10بسترمختص کئے جائیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور (ویب نیوز)
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈاکٹرفرخ نوید،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،میاں زاہدالرحمن،وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل،وائس چانسلرکنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزپر وفیسرڈاکٹراحسن وحیدراٹھور،پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسرندیم حفیظ،پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل،پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسرڈاکٹرسردارظفرالفرید،سی ای او پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسربلال محی الدین،ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزپروفیسرخالدمحمود،ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹرمحسن رانجھا،ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال پروفیسرمحمدسلیم،ایگزیکٹو ڈائریکٹر برن سنٹر جناح ہسپتال پروفیسرکامران خالد،ڈاکٹرجویریہ آصف،ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹریحییٰ سلطان اور پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان اور ایم ایس حضرات نے وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایمرجنسی پروٹوکولز،ادویات کی فراہمی اور ریفرل سسٹم کے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔وائس چانسلرز،پرنسپلز،ایگزیکٹو ڈائریکٹرزاور ایم ایس حضرات نے ایمرجنسی میں مریضوں کے بہترعلاج معالجہ کو یقینی بنانے کیلئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو قیمتی آراء و تجاویز پیش کیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ آئندہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ٹیچنگ ہسپتال کی ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج معالجہ میں غفلت کی صورت میں متعلقہ سربراہ یا ایم ایس کوذمہ دارٹھہرایاجائے گا۔پنجاب کے کسی بھی سرکاری ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ میں ایک فیصدبھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے پیڈریٹک سرجری میں فوری طورپر 10بسترمختص کئے جائیں۔پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسیزمیں مریضوں کے بہترعلاج معالجہ کوبہتربنانے کیلئے خصوصی کمیٹی ایک ہفتہ بعداپنی تجاویزپیش کرے گی۔عوام کے ٹیکسوں سے بنائے گئے ہسپتال صرف عوام کو بہترعلاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھر کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی ایمرجنسیزکیلئے دوبارہ پروٹوکولز جاری کئے جارہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 90ہزارسے زائد ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف بھرتی کئے ہیں۔پنجاب کے ہر سرکاری ٹیچنگ ہسپتال میں آنے والے مریض کو علاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کی جائیں گی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مزیدکہاکہ آبادی میں اضافہ کے باعث پنجاب میں 23نئے بڑے سرکاری ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔ماضی کی کسی حکومت نے آبادی میں اضافہ ہونے پرنئے سرکاری ہسپتال بنانے کا نہیں سوچاتھا۔پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان اور ایم ایس حضرات کو آخری وارننگ دی جارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ جناح ہسپتال لاہور میں برن سنٹرکی توسیع کرنے جارہے ہیں۔لاہورمیں جنرل ہسپتال،جناح ہسپتال اور سروسزہسپتال کی نئی ایمرجنسیزبنائی جارہی ہیں۔