اسلام آباد (ویب نیوز)

ایوان بالا کے اجلاس میں اپوزیشن اراکینِ سینیٹ نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر چیئرمین ڈائس کا گھیرائوکر لیا اور وہاں نعرے لگائے۔ اپوزیشن ارکان نے اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے جمعہ کو چوتھے روز بھی احتجاج کیا۔ اپوزیشن کے سینیٹرز بازوئوں پر سیاہ پٹی باندھ کر اجلاس میں شریک ہوئے، تحریکِ انصاف کے سینیٹرز اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے۔نعرے بازی اور شور شرابے میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وقفہ سوالات معطل کر کے معمول کی کارروائی شروع کروائی۔بعد میں انہوں نے شور شرابے کے باعث اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا۔