اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 30نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 44مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5ہزار 812کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 30افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا کیسز کی شرح 0.52فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 44مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔