اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں49  نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،39 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 ہزار 944 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 49 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.55 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 39 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔