اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا تھمنے لگا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ45 نئے کیسز سامنے رپورٹ ہوئے ہیں۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 10 ہزار 840 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں  جن میں سے 45 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.42 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔