اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 7 ہزار 512 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 52 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.69 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید ایک مریض جاں بحق ہوگیا ۔این آئی ایچ کے مطابق 43 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔