اسلام آباد (ویب نیوز)

وفاقی وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی آئوٹ لک جاری کر دیا جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلاتِ زر 6.1فیصد کم ہوئیں، گزشتہ مالی سال جولائی سے ستمبر ترسیلات زر 8.2ارب ڈالرز رہیں۔وزراتِ خزانہ کے مطابق رواں سال ترسیلاتِ زر 7.7ارب ڈالرز رکارڈ کی گئیں۔جولائی تا ستمبر برآمدات میں 5.5فیصد اضافہ اور درآمدات میں 7.9فیصد کمی ہوئی۔وزراتِ خزانہ کے مطابق ایف بی آر کی محصولات میں جولائی سے ستمبر 17فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس آمدنی گزشتہ مالی سال اسی عرصے کی نسبت 47.4فیصد بڑھی۔وزارت خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال زرعی شعبے کو قرضوں میں 31.5فیصد کا اضافہ ہوا۔جولائی تا ستمبر افراطِ زر25.1فیصد اور ستمبر میں 23.2فیصد ریکارڈ کیا گیا۔