لاہور (ویب نیوز)
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 292کیسز رپورٹ ہوئے ۔سیکرٹری صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ لاہور سے ڈینگی کے 144، ملتان سے 34، راولپنڈی سے 33، گوجرانولہ سے 27، فیصل آباد سے 14، شیخوپورہ سے 12، گجرات سے 4جبکہ وہاڑی، اٹک، قصور اور سیالکوٹ سے تین تین کیسز رپورٹ ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا، خانیوال اور اوکاڑہ سے ڈینگی کے دو دو کیسز جبکہ جہلم، لودھراں، بہاولنگر، بہاولپور اور ننکانہ صاحب سے ڈینگی کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ رواں سال اب تک پنجاب سے ڈینگی کے کل 14ہزار 738کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال صرف لاہور سے ڈینگی کے کل 6ہزار 269کیسز سامنے آئے۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1120مریض زیرِ علاج ہیں، پنجاب میں 909مقامات سے ڈینگی کا لاروا برآمد ہوا ہے۔