لاہور (ویب نیوز)

پنجاب بھر میں ڈینگی کے 165کیسز رپورٹ ہوئے ۔سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق ان 165کیسز میں سے لاہور سے 72، راولپنڈی سے 27، گوجرانولہ سے 18کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملتان سے 15، شیخو پورہ سے 11اور سرگودھا سے 4کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال اب تک پنجاب میں ڈینگی بخار سے 38ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔