پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی پوری کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں
پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے اربوں روپوں کے مفت علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔وزیرصحت پنجاب
لاہور (ویب نیوز)
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے محکمہ صحت پنجاب میں 4600 نئی اسامیوں کی منظوری کی خوشخبری سنادی ہے ۔اس سلسلے میںصوبائی وزیر صحت کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹرجاویداحمدقاضی،سپیشل سیکرٹری محمد عثمان،ایڈیشنل سیکرٹریززاہدہ اظہر،شاہدہ فرخ، ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف،قرة العین اورآغا نبیل،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی اورمتعلقہ ڈپٹی سیکرٹریز نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران صحت سہولت کارڈ، محکمہ صحت میں ڈاکٹرزکی نئی بھرتیوں،مدراینڈچائلڈہسپتالوں کی تعمیر،ڈاکٹرزاور پروفیسرزکی ترقیوں،مڈوائفری کالجز اورریجنل بلڈسنٹرکے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری محمد عثمان ومتعلقہ ایڈیشنل سیکرٹریزنے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکو بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے 4600 نئی اسامیوں پربھرتی کرنے کیلئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کوبھجوانے کیلئے عمل کاآغازکردیاہے۔پنجاب میں مدراینڈچائلڈ ہسپتالوں پرپیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہماری حکومت سے پہلے محکمہ صحت پنجاب 50فیصدخالی اسامیوں کے ساتھ چل رہا تھا۔ہماری حکومت نے محکمہ صحت پنجاب میں ڈاکٹرزکی ریکارڈبھرتیاں کی ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی پوری کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔پنجاب کی عوام کو صحت سہولت کارڈکے ذریعے اربوں روپوں کے مفت علاج ومعالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کو نئے ڈاکٹرزکی بھرتیوں کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پرفولوکرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ریجنل بلڈ سنٹرکے لئے اقدامات کررہے ہیں۔میڈیکل افسران کی ترقی کیلئے محکمہ ورکنگ پیپرزسمیت پراسیس مکمل کررہاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ڈاکٹراحمد جاویدقاضی کی بطورسیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن تعیناتی خوش آئندہے۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کاشمار انتہائی محنتی اورایماندارافسران میں ہوتاہے۔ڈاکٹراحمدجاویدقاضی میڈیکل ایجوکیشن کی مزیدترقی کیلئے کام کریں گے۔