• پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ، اتحادی حکومت ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کیلئے کام کر رہی ہے، بلاول
  • دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان متاثر ہوا، سیلاب سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے
  • 6 ماہ میں عرب امارات، مغربی ممالک سمیت دیگر ممالک سے رابطے بحال کئے، آئیڈیاز 2022 سے خطاب
  • نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین ، 64ممالک کے 285 وفود نمائش میں شریک

کراچی (ویب نیوز)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چار روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا کراچی میں افتتاح کردیا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ شریک تھے۔بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، اتحادی حکومت ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت بہت سے چیلنجز سے نبر آزما ہے۔ وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی چیلنجز سے نکالنے کے لیے بھرپور کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے تحت دوسرے ممالک سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پاکستان کافی متاثر ہوا۔ نمائش میں 51 ممالک کے 522 مندوبین اور 64ممالک کے 285 وفود نمائش میں شرکت کر رہے ہیں، دنیا بھر سے ڈیفنس انڈسٹری سے وابستہ کمپنیز آئیڈیاز میں شر کت کر رہی ہیں، چار روزہ دفاعی نمائش18 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی۔ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں آسٹریلیا، رومانیہ اورہنگری پہلی مرتبہ شرکت کر رہے ہیں، انتہائی اہم سیمینار انٹیلیجنس ان ڈیفنس مارکیٹ کا انعقاد بھی کیا جائیگا، ایکسپوسینٹر کے 6 ہالز کے علاوہ 3 مارکیز بھی قائم کی گئی ہیں، ایک مارکی کشمیرکے نام سے منسوب ہے۔ آئیڈیاز 2022میں اس مرتبہ بھی وزرا ء اور مسلح افواج کے سربراہان کی زیر قیادت دوست ملکوں کے اعلی سطح کے دفاعی وفود شرکت کر رہے ہیں، ڈیپوکے مطابق بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا انعقاد بڑا چیلنج تھا۔ کراچی کے شہریوں کے لیے ساحل پر نشان پاکستان کے مقام پر 17 نومبر کو کراچی شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا، سی ویو پر ڈرلز منعقد کی جائیں گی۔ یاد رہے کہ کورونا وبا کے باعث 2020 میں نمائش کا انعقاد نہیں ہوسکا تھا، اس سال دفاعی نمائش کا یہ گیارہواں ایڈیشن ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ دفاعی پیداوارمیں نجی شعبے کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، پاکستان نے امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا،پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال چکا ہے۔ ملک کی معاشی پالیسی میں ہمیشہ استحکام رہنا چاہیے، دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان متاثر ہوا، پاکستان دنیا سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، 6 ماہ میں عرب امارات، مغربی ممالک سمیت دیگر ممالک سے رابطے بحال کئے، پاکستان چاہتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل ہو۔بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 سے خطاب میرے لئے اعزاز کی بات ہے، اس موقع پر ایونٹ میں شریک غیر ملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز2022 کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام غیر ملکی مہمانوں اور دیگر شرکا کو آج کے ایونٹ میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے امن کیلئے کردار ادا کیا اور کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی چیلنج سے نکالنے کیلئے ہم مل کر کام کر رہے ہیں، اتحادی حکومت بہت سے چیلنجز سے نبرد آزما ہے۔ پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکال چکا ہے۔ ملک کی معاشی پالیسی میں ہمیشہ استحکام رہنا چاہیے۔اس موقع پر انہوں نے رواں سال پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب اور ہونے والے نقصانات پر بھی توجہ دلائی اور کہا کہ دنیا میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان متاثر ہوا۔ سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے گئے، سیلاب متاثرین کو ریلیف، بحالی اور نقصان کے ازالے کیلئے کام ہو رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوئے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے پاکستان کافی متاثر ہوا۔دیگر ممالک سے تعلقات پر پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دنیا سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تحت تمام ممالک سے تعلقات بہتر کر رہے ہیں۔ 6 ماہ میں عرب امارات، مغربی ممالک سمیت دیگر ممالک سے رابطے بحال کئے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق حل ہو۔