عمران خان کے حکم کے منتظر ہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں، بیرسٹر محمد علی سیف

پشاور ( ویب  نیوز)

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے کہا ہم اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں صرف عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔ اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اسمبلی سے نکلنے کو تیار ہیں صرف عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔ جیسے ہی حکم ملا ایک لمحے کی تاخیر نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے میڈیا بیانات کسی بوسیدہ ٹی وی سیریل کے اسکرپٹ جیسے ہوتے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کو نکال دیں تو پیچھے خالی کرسیاں ہی ہیں۔اسی حوالے سے ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر سیف نے بھی کہا ہے کہ ہم استعفوں، حکومت سے نکلنے اور اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے تیار ہیں اور عمران خان کے ہر حکم پر من وعن عمل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔ وفاقی حکومت ملک و قوم سے مخلص ہے تو فوری عام انتخابات کا اعلان کرے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی اپوزیشن بھی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلیے متحرک ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کا آج اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ،علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں چھوڑنے سے متعلق خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی۔اپنے بیان میں وزیراعلیِ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں، سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کیساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے، راولپنڈی میں تاریخی پاور شو نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، کنٹنیرستان عوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بال اب امپورٹڈ حکومت کے کورٹ میں ہے۔