اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 24نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،26مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 451 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 24 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 26 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔