اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں اورمزید ایک مریض جان کی بازی ہار گیا،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق مہلک عالمی وبا کے باعث مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا جس کے بعد کل اموات 30635تک پہنچ گئیں، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 ہزار 442 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 18 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس میں مبتلا 25 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔این آئی ایچ کے مطابق کہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔