اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 16کیسز رپورٹ ہوئے ،34مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 439 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 16 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.29 فیصد رہی، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 34 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔