اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 30نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،21 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ صحت ((این آئی ایچ)  کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 634 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 30 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے  کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 0.45 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 21 مریضوں کی حالت تشویش