اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 9کیسزرپورٹ ہوئے،گذشتہ چوبیس گھنٹوںمیں 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 901 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 9 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.18 فیصد رہی ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 29 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔