اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل کمی ہوئی ہے ۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 341 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 7 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.21 فیصد رہی ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 34 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔