ڈالرز کے ذخائر میں کمی، متعدد پاکستانی سفارتخانوں کے ملازمین کی تنخواہیں 4 ماہ سے بند

وزارت خارجہ نے بذریعہ خط وزارت خزانہ کو صورتحال سے آگاہ کردیا

اسلام آباد( ویب  نیوز)

بیرون ملک متعدد پاکستان مشن کے ملازمین کی تنخواہیں 4 ماہ سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق یورپ سے کئی مشن نے وزارت خارجہ کو خطوط بھی بھیجے ہیں۔ مشن کو پچھلے 4 ماہ میں 50 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی نہیں ہوئی۔دستاویزات کے مطابق جرمنی سے پاکستان یورپ مشن نے وزارت خارجہ کو خط میں لکھا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے سے مشن کے امور سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپ مشن کے علاوہ امریکا، فرانس، جرمنی، عمان، ویانا، بیلجئم مشن میں موجود ملازمین کو بھی تنخوائیں نہیں ملیں جبکہ ایران، ترکی اور افغانستان میں بھی موجود وزارت خارجہ کے ملازمین کی تنخواہیں لیٹ ہوگئی ہیں۔ وزارت خارجہ نے بذریعہ خط وزارت خزانہ کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے تاہم متعلقہ حکام ڈالرز کے ذخائر کم ہونے کی وجہ سے رقم جاری نہیں کررہا۔