روسی وزارت خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان گیس منصوبے پر مذاکرات کی بھی تصدیق کر دی

ماسکو (ویب نیوز)

روس نے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو اہمیت کا حامل قرار دے دیا۔ روسی وزارت خارجہ نے پاکستان اور روس کے درمیان گیس منصوبے پر مذاکرات کی بھی تصدیق کر دی۔ ماریا زخارووا نے کہا ہم کراچی سے لاہور تک پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ 30 نومبر کو پاکستان کے وزیر مملکت مصدق ملک نے ماسکو میں روسی عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں پاکستان کو توانائی کی برآمدات سمیت وسیع تر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہاپاکستان اور روس کے درمیان تیل کے معاہدے کی قیمتوں کا تعین اہم ہے۔ ایک سوال پر ماریا زخا رووا نے صحافی ارشد شریف کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔