سرگودھا (ویب نیوز)

محکمہ واپڈا نے بجلی کے بلوں پر اقساط پر پابندی عائد کردی ہے اب کوئی بھی صارف بجلی کے بلوں کی اقساط نہیں کرواسکے گا یہ اقدام ریونیو میں اضافے کیلئے کی گئی ہے ذرائع کے مطابق پاکستان میں 35فیصد سے زائد صارفین ہر ماہ بجلی کے بلوں کی اقساط کرواتے ہیں اور ان میں سے اکثر جمع بھی بروقت نہیں کرواتے جس کی وجہ سے واپڈا کو ریونیو کا ہدف پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ واپڈا نے تمام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ بجلی کے بلوں کی اقساط نہ کریں تاہم ایمرجنسی کی صورت میں ایسے صارف کو ریلیف فراہم کیا جائے جن کے گزشتہ 6ماہ کے بل مقررہ تاریخ کے اندر جمع کروانے کا ثبوت ہو۔