سوات (ویب نیوز )
یونیورسٹی آف سوات نے 2023کو ڈیجیٹل سال قرار دے دیا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کا کہنا ہے کہ سال2023کو سوات یونیورسٹی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب سفر کرے گی اور ادارے کو جدید و ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے خطوط پر استوار کیا جائیگا،امسال یونیورسٹی آف سوات میں بیشتر ٹیکنالوجیکل پراجیکٹس ہونگے جس میں کیمپس منیجمنٹ سسٹم(CMS)،انٹرپرائز ریسورس پلاننگ(ERP)،ورچول یونیورسٹی کے تعاون سے آن لائن ڈسٹینس لرنننگ(ODL)،آن لائن بلینڈڈ لرننگ(OBL) شامل ہیں، اسی طرح یونیورسٹی آف سوات کے مین کیمپس میں فائبر آپٹیکس لین بچایا جائیگا جو طلباء و سٹاف کو تیز ترین انٹرنیٹ سپیڈمہیا کرے گی،سال 2023کو ڈیجیٹل سال اس لئے بھی کہا جارہاہے کہ اس سال خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے مین کیمپس میں منفرد و جدید ٹیکنالوجی سے لیس سپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کیا جائیگا جس سے سوات میں موجود آئی ٹی کے کاروبار سے منسلک لوگ مستفید ہونگے اور یہاں کے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے اس دور میں دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے میدان مہیا ہوگا، یونیورسٹی آف سوات میں تدریسی و ایڈمنسٹریٹو نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلجنس سسٹم (AI Attendance) انسٹال کیا جائیگا جس سے طلباء و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا جائیگا،سال 2023کو ڈیجیٹل قرار دینے کا مقصد یونیورسٹی آف سوات کے طلباء ،فیکلٹی و سٹاف کے استعداد کار میں جدید تقاضوں کے مطابق مزید اضافہ کرنا اور دیگر ملکوں سے مقابلہ کرنے کیلئے قابلیت سمیت ہنر مند طلباء پیدا کرنا ہیں۔