لیڈر شپ کے حکم کا انتظار ہے،پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی تیاری ہم نے مکمل کرلی ہے،رہنماء مسلم لیگ (ن)
اگر اسمبلی سیشن چل رہا ہوں تو عدم اعتماد جمع ہوسکتی ہے
پاکستان میں بہت سارے حکمران آئے جن کی کوئی نہ کوئی پہچان بنی، نواز شریف کی پہچان پاکستان کا انفرا سٹرکچر بنانا جبکہ عمران خان کی پہچان توشہ خانہ کی چوری ہے
رانا ثنا اللہ ، مریم اورنگزیب جے آئی ٹی میں کیوں پیش ہوں ، جے آئی ٹی کو بلانا ہے تو پرویز الہی کو بلائے، وفاق کا پنجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے
نواز شریف واپس آئیں گے تو سب استقبال کرنے جائیں گے۔ اعظمی بخاری اور رانا مشہود احمد کی پریس کانفرنس
لاہور (ویب نیوز)
لیڈر شپ کے حکم کا انتظار ہے،پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کی تیاری ہم نے مکمل کرلی ہے۔ تین سے سات دن میں عدم اعتماد کا ووٹ لینا ہوتا ہے، اگر سیشن چل رہا ہوں تو عدم اعتماد جمع ہوسکتی ہے۔ پاکستان میں بہت سارے حکمران آئے جن کی کوئی نہ کوئی پہچان بنی، نواز شریف کی پہچان پاکستان کا انفرا سٹرکچر بنانا جبکہ عمران خان کی پہچان توشہ خانہ کی چوری ہے. یہ کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوتے، آپ اور پنکی پیرنی چور اور چورنی ثابت ہوئے ہیں، پنکی پیرنی نے چند کروڑ روپے دے کر اربوں کے زیور رکھ لیئے۔یہ صرف گھڑی نہیں ہے ہیرے ہیں ہیرے۔پانچ ارب روپے سے زیادہ کے پنکی پیرنی کو تحائف ملے ہیں،نیٹ فلیکس عمران خان اور پنکی پیرنی سے متاثر ہوکر فلم بنانے جارہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ ، مریم اورنگزیب جے آئی ٹی میںکیوں پیش ہوں ، جے آئی ٹی کو بلانا ہے تو پرویز الہی کو بلائے، وفاق کا پنجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے. نواز شریف واپس آئیں گے تو سب استقبال کرنے جائیں گے۔ان خیالات کی اظہار مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان اعظمی بخاری اور مسلم لیگ ن کے سینیر رہنما رانا مشہود احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پاکستان میں بہت سارے حکمران آئے جن کی کوئی نہ کوئی پہچان بنی، نواز شریف کی پہچان پاکستان کا انفرا سٹرکچر بنانا جبکہ عمران خان کی پہچان توشہ خانہ کی چوری ہے. یہ کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوتے،: شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی کیا تھا. پانچ سال گزر گئے عمران خان نے اس کیس میں جواب جمع نہیں کروایا، عمران خان نہ عدالتوں کو جواب دینا چاہتے ہیں نہ اداروں کو، عمران خان سب کے لئے قانون ایک ہونے بھاشن دیتے ہیں لیکن وہ خود قانون سے بالاتر کیوں ہیں۔ عمران خان کو سائفر ، توشہ خانہ ، منی لانڈرنگ کیسز میں بلایا جاتا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوتے۔ کیا عمران خان قانون سے بالاتر ہے جوکسی ادارے کو جواب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ترجمانوں نے کل یتموں والی شکل بنائی ہوئی تھی۔کل کہتا تھا مجھے سے سوال ہوگا جواب دوں گا آج تم سے سوال ہوتا ہے جواب کیوں نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ بنٹی ببلی کی جوڑی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنکی پیرنی نے کہا تھا عمران خان گرمی کے کپڑے سردی میں اور سردی کے کپڑے گرمی میں پہن لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے تمام حکمرانوں نے چیزیں لی ہوں گی لیکن ایسے بیچا نہیں ہوگا۔ عمران خان کا ذریعہ ماش ذکوتہ اور خیرات کھانا ہے، ہیرے لے کر لوگوں کے کام کروائے جارہے تھے۔ عمران خان کچی رسیدیں مانگ رہا تھا آج آپ کی کچی رسید کون مانے گا، آپ اور پنکی پیرنی چور اور چورنی ثابت ہوئے ہیں، پنکی پیرنی نے چند کروڑ روپے دے کر اربوں کے زیور رکھ لیئے۔ آپ نے دوسروں پر چوری کے الزامات لگائے لیکن کچھ ثابت نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ : ہمیں چور ڈاکو کہہ کر یہ آدمی خود ڈکیتیاں مار رہا تھا۔آج عمران خان اپنے کسی ٹائیگر صحافی کو بلالیں لیکن سوالنامہ پاکستان کی عوام دے گی۔یہ صرف گھڑی نہیں ہے ہیرے ہیں ہیرے۔انہوں نے کہا کہ پانچ ارب روپے سے زیادہ کے پنکی پیرنی کو تحائف ملے ہیں.انہوں نے کہا کہ اگر مریم نواز ، حمزہ شہباز ، سلمان شہباز حساب دے سکتے ہیں تو تم کیوں نہیں دے سکتے۔انہوں نے کہا کہ نیٹ فلیکس عمران خان اور پنکی پیرنی سے متاثر ہوکر فلم بنانے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آدمی الیکشن نہیں این آر او مانگ رہا ہے۔ عمران خان کو پچاس ارب روپے جو این سے اے دیا واپس کردیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیلی میل نے شہباز شریف سے معافی مانگی ۔ جو سچا ہوتا ہے وہی کورٹ میں جاتا ہے جو جھوٹا ہوتا ہے وہ کورٹ میں نہیں جاتا۔انہوں نے کہا کہ اگر باپردہ خاتون ڈکیتیاں کررہی ہے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے، باپردہ یا بے پردہ ہو ان کو جواب دینا پڑے گا، اعمال نامہ سامنے آرہا ہے ان کو جواب بھی دینا پڑے گا۔ آپ نے مریم نواز کا میڈیا ٹرائل کیا اس کو جیل میں رکھا سب کرکے دیکھ لیا۔ پنکی پیرنی کے ہیرے جواہرات کے معاملے سامنے آرہے ہیں قانون سب کے لئے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پنکی پیرنی کو جواب دینا ہوگا۔آڈیو میں آواز بشری بی بی کی ہے میری دوتین مرتبہ ان سے ملاقات ہوئی ہے۔ ن لیگ کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے ان کے اعمال سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پنکی پیرنی انسان ہیں انسان رہنے دو، ہر طرح کے الزامات اس آدمی پر لگ رہے ہیں، عمران خان کے خلاف صرف ایک کیس نہیں ہے، پانچ بڑے الزامات عمران خان پر ہیںانہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی میں کچھ نہیں ہے، عمران خان ق لیگ کا وزیر اعلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر سب ٹھیک ہوتا تو مونس الہی تین تین بار ملنے نہ جاتے، ہم الیکشن کے لئے پوری طرح تیار بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آئیں گے تو سب استقبال کرنے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسمبلی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام قانونی آئینی طریقہ کار موجود ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ، مریم اورنگزیب جے آئی ٹی میںکیوں پیش ہوں ، جے آئی ٹی کو بلانا ہے تو پرویز الہی کو بلائے، وفاق کا پنجاب سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ اپنی جے آئی ٹی سنبھال کر رکھے۔انہوں نے سوال کیا کہ پرویز الہی اور مونس اس وقت کنٹینر پر کیوں نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ کے حکم کا انتظار ہے، تیاری ہم نے مکمل کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ تین سے سات دن میں عدم اعتماد کا ووٹ لینا ہوتا ہے، اگر سیشن چل رہا ہوں تو عدم اعتماد جمع ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بولنے تک ابھی بڑا ٹائم ہے ہماری میٹنگ کی ابھی ویلیو نہیں ہے ویلیو زمان پارک کی میٹنگ کی ہے، مونس الہی عمران خان سے سیٹیں مانگ رہے ہیں جس پر معاملات حل نہیں ہورہے ہیں