وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی اور حسین الٰہی کی عمران خان سے ملاقات ،اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے:وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی ، مونس الٰہی،حسین الٰہی
پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ،ا فواہیں پھیلانے والے ناکام رہیں گے:پرویز الٰہی
لاہور (ویب نیوز)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی نے زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیـملاقات میںاسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت کی گئیـ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی کو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گےـوزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی ، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔وزیر اعلی پرویز الٰہی نے واضح کیا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔مونس الٰہی نے کہا کہ ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوامحمود خان ، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر ، فواد چودھری ، پرویز خٹک، شبلی فراز ، علی امین گنڈاپوراور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے