• مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے
  • سعودی شہریوں کو بس سروس سہولت کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا
  • ٹرمینل 1 سے ہر دو گھنٹے پر بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی، ایئرپورٹ انتظامیہ

جدہ  (ویب نیوز)

زائرین کو ایئرپورٹ جدہ سے حرم مکی پہنچانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی جائے گی۔ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سے مسجد الحرام تک زائرین کے لیے مفت بس سروس کا منصوبہ زیرغور ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مفت بس سروس سے وہی زائرین مستفید ہوں گے جو احرام میں ہوں گے، جبکہ سعودی شہریوں کو بس سروس سہولت کے لیے قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکی زائرین کواقامہ کارڈ پیش کرنا ہوگا ۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ٹرمینل 1 سے ہر دو گھنٹے پر بس حرم شریف کے لیے چلائی جائے گی۔