• مالی گوشوارے جمع نہ کرانے  پر الیکشن کمیشن نے 271   اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی
  • مقررہ تاریخ گزر جانے کے باوجود  قومی اسمبلی کے 136 اور 21 سینیٹرز نے مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کرائے
  • معطل کئے گئے وفاقی وزرا  میں طارق بشیر چیمہ، خواجہ آصف، نوید قمر اور احسن اقبال بھی شامل ہیں
  • مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرنے پر  اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل، چیئرمین سینیٹ نے معطل اراکین کو ایوان سے باہر چلے جانے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد (ویب نیوز)

مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کرائے ، الیکشن کمیشن نے 271 اراکین قومی اسمبلی ، سینیٹرز اور صوبائی اسمبلی اراکین کی رکنیت معطل کردی ، خواجہ آصف ، احسن اقبال ،طارق بشیر بھی گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شامل ہیں، پی ٹی آئی اراکین کی بھی بڑی تعداد نے گوشوارے جمع نہیں کرائے ،معطل ممبران اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے، اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی شریک نہیں ہوسکیں گے۔ مالیاتی گوشوارے جمع نہیں کرانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رکنیت معطل کردی، ایک دو نہیں271 اراکین اسمبلی زد میں آگئے۔الیکشن کمیشن نے 271 اراکین پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کردی ، قومی اسمبلی کے 136 قانون ساز زد میں آئے جن میں خواجہ آصف ،محسن رانجھا،احسن اقبال،طارق بشیر چیمہ نوید قمر اورنورعالم بھی شامل ہیں ، تحریک انصاف کے اسد قیصر، عمرایوب، شہریارآفریدی ، نورالحق قادری، شفقت محمود، زرتاج گل سمیت دیگر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے 21 سینیٹرز کی رکنیت بھی معطل کردی جن میں شوکت ترین، عبدالغفورحیدری،احمد خان اعظم سواتی ،ثانیہ نشتراور انوارالحق کاکڑشامل ہیں۔  الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کے48 ،خیبرپختونخوا اسمبلی کے 54  اور  بلوچستان اسمبلی کے 12 ارکان کی رکنیت بھی معطل کردی ۔ پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تعداد اسمبلی تحلیل ہونے کی وجہ سے جاری نہیں کی گئی۔ اراکین کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرمعطل کی گئی ۔  اراکین نے نے 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے تھے الیکشن کمیشن نے مزید 15 روز کی مہلت دی تاہم اراکین نے گوشورے جمع نہیں کرائے۔

مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرنے پر   الیکشن کمیشن آف پاکستان  کی جانب سے  اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل ہونے پر چیئرمین سینیٹ نے معطل اراکین کو سینیٹ سے باہر چلے جانے کی ہدایت کر دی۔ مالیاتی گوشوارے جمع نہ کرنے پر   الیکشن کمیشن آف پاکستان  کی جانب سے  اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کرنے کا معاملہ، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کے ممبران جن کی رکنیت معطل کی انہیں ایوان سے باہر جانے کی ہدایت کردی۔ چئیرمین سینیٹ کی ہدایت کے بعد رکنیت معطلی والے اراکین ایوان سے باہر چلے گئے۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی ہدایت پر سینیٹر محسن عزیز اور ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی ایوان سے باہر چلے گئے۔