عالمی بینک نے پاکستان کو 1.1ارب ڈالرقرض کی فراہمی موخر کردی

قرض کی فراہمی اگلے مالی سال میں ضروری پیشگی اقدامات سے مشروط کردی گئی ہے

اسلام آباد(ویب  نیوز)

عالمی بینک نے پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالر قرض کی فراہمی موخر کردی۔ میڈیا رپورٹس کے  مطابق پاکستان کیلئے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک موخر کی گئی ہے۔ عالمی بینک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ درآمدات پر اضافی ٹیکس کم کیا جائے۔ قرض کی فراہمی اگلے مالی سال میں ضروری پیشگی اقدامات سے مشروط کردی گئی ہے۔ ورلڈ بینک نے رائز ٹو اور پیس ٹو نام کے دو منصوبوں کی فنڈنگ کرنا تھی۔ معیشت کے استحکام کے پروگرام رائز کیلیے 45 کروڑ ڈالر کے فنڈز بھی شامل تھے۔ سستی توانائی کے پروگرام کے لیے 60 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ بھی موخر کردی گئی۔ترجمان عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پائیدار معیشت کیلئے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے۔ورلڈ بینک نے درآمدات پر فلڈ لیوی لگانے کی بھی مخالفت کی ہے۔