- اپوزیشن نے نگران وزیراعلی کی نامزدگی کو مسترد کردیا
اسلام آباد (ویب نیوز)
پارٹی قیادت پر پی ٹی آئی ارکان کی تنقید پر سینیٹ میں پی پی پی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے شورشرابہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ میں کسی کو بولنے نہیں دوں گا جب کہ اپوزیشن نے نگران وزیراعلی کی نامزدگی کو مسترد کردیا ہے حکومتی ارکان نے وزراء کی عدم موجودگی پر کہا ہے کہ وزرا نہیں آسکتے تو اس ایوان بالا کو تالا لگا دیں۔ جمعرات کو اجلاس چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی تقریر کے دوران پی پی پی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے شورشرابہ کیا اس پر پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور بہرہ مند تنگی کے دوران تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ میں کسی کو بولنے نہیں دوں گا۔ اس موقع پر ایوان میں دونوں اطرف سے شدیدشورشرابا کیا گیا ارکان نے چیئرمین سینیٹ کی ہدایات کو نظف اندازکردیا حکومتی ارکان نے ایوان میں وزراء کی عدم موجودگی پر اظہار تشویش کیا ہے ۔ اجلاس شروع ہوا تو لیگی سینیٹرآصف کرمانی نے کہا کہوزر کہاں ہیں،وزرا کی پوری لائن خالی ہے۔سینیٹر آصف کرمانی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور مزید کہا کہ وزرا کو پابند بنایا جائے کہ وقت پر آیا کریں اور روز آیا کریں۔ہم جب اپوزیشن میں تھے تو اعتراض کرتے تھے ایک ہی پارلیمانی وزیر سارے جواب دیتا ہے۔آج بھی صورتحال مختلف نہیں آج بھی ایک وزیر مملکت سارے سوالات کے جوابات دیتے ہیں۔اگر وزرا نہیں آسکتے تو اس ایوان کو تالا لگا دیں ۔مانتا ہوں اسلام آباد میں ٹھنڈ ہے لیکن ممبرز بھی تو پہنچ جاتے ہیں۔ اجلاس کی کاروائی کے دوران اپوزیشن نے نگران وزیراعلی محسن نقوی کی نامزدگی کو مسترد کردیا ہے اور اس معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔