انتخابات کے خلاف قرارداد کی منظوری سے ایوانِ بالا کا تقدس پامال کیا گیا، بیرسٹر گوہر خان

سپریم کورٹ سینیٹ سے منظور شدہ قرارداد کا فوری نوٹس لے

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے  سینیٹ سے انتخابات ملتوی کرنے کی قراردادکو غیر جمہوری قراردیتے ہوئے  اسے آئین جمہوریت پر یلغار قراردے دیا  اپنے ایک بیان میں متذکرہ  قرارداد کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے سینیٹ کے فلور کے ذریعے عام انتخابات کو 8 فروری کی مقررہ تاریخ سے آگے لے کر جانے کی کوشش آئین اور جمہوریت پر یلغار ہے۔ عوام اور الیکشن سے خوفزدہ عناصر نے انتخابات کے التوا کی ماورائے دستور قرارداد کی منظوری کے ذریعے ایوانِ بالا کا تقدس پامال کیا، چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ دستور کی مقرر کردہ 90 روز کی مدت میں شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے،عام انتخابات کے التوا کی غیرآئینی وغیر جمہوری قرارداد کی منظوری عدالتِ عظمی کے حکم کی خلاف ورزی اورتوہینِ عدالت ہے، تحریک انصاف عام انتخابات کیلئے پوری طرح تیار ہے اور انتخابات میں تاخیر کی مذموم کوششوں کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی،سپریم کورٹ سینیٹ سے منظور شدہ قرارداد کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتخابات کو التوا کا شکار کرنے یا ان کی شفافیت پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کے تدارک کیلئے موثر اقدام کرے قبل ازیں انتخابات کے التوا  کے معاملے پر قرار داد کی منظوری  پر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ  ایوانِ بالا سے انتخابات کے التوا کی غیرآئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری قرارداد  منظوری کی گئی اس  کو نہایت شرمناک قرار دے کر مسترد کر تے ہیں ۔ اسمبلیوں کی تحیل کے بعد دستور 90 روز کی آئینی مدت میں انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے بالکل واضح اور دو ٹوک ہے،عدالتِ عظمی انتخابات کے مقررہ تاریخ یعنی 8 فروری کو صاف شفاف انعقاد کا واضح حکم دے چکی ہے، ملک کا مستقبل دستور و جمہوریت کی اصل شکل میں بحالی اور انتخابات کے مقررہ تاریخ پر صاف شفاف انعقاد سے جڑا ہوا ہے،تحریک انصاف انتخابات کے انعقاد میں ایک روز کی تاخیر بھی برداشت نہیں کرے گی،عدالتِ عظمی انتخابات کے التوا کی  کوششوں کا نوٹس لے اور ان کے موثر تدارک کا اہتمام کرے،