لاہور ہائیکورٹ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کالعدم قرار دے اور حتمی فیصلے تک کام سے روکے،درخواست

لاہور (ویب نیوز)

پاکستان تحریک انصاف نے  وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لئے وفاقی حکومت کی بنائی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔جمعرات کو تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ عمران خان پر حملے کی تحقیقات کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے، پنجاب حکومت نے تحقیقات کے لئے پہلے سے جے آئی ٹی بنا رکھی ہے اور ایک جے آئی ٹی کی موجودگی میں دوسری جے آئی ٹی نہیں بنائی جا سکتی۔ یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ وفاقی حکومت کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی کالعدم قرار دے، اور درخواست کے حتمی فیصلے تک جے آئی ٹی کو کام سے روکا جائے۔