فیصل آباد (ویب نیوز)

حکومت پنجاب نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ترقیاتی فنڈز منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کو روک دیاگیا لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھرکے چیف آفیسرز لوکل گورنمنٹ’چیف انجینئرزکو کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نئے انتخابات تک لوکل گورنمنٹ کے تحت فنڈز کو منجمد کردیاگیا ہے جبکہ حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد ترقیاتی کام کوروک دیاگیا ہے جبکہ وہ ترقیاتی سکیمیں جن کی اسمبلی تحلیل ہونے سے قبل منظوری یا ترقیاتی کام جاری ہیں ان کو جلدازجلد مکمل کیا جائے اوراس حوالے سے کسی بھی نئی سکیموں کے ٹینڈرز جاری نہ کئے جائیں اورلوکل گورنمنٹ کے فنڈز کو فریز کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ جنرل انتخابات کے بعد رزلٹ جاری ہونے تک فنڈز منجمد رہیں گیسیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے تمام چیف آفیسرز کو کہا ہے کہ وہ اس حکم نامہ پر سختی سے عملدرآمد کریں اورنئی سکیموں کے بارے میں کسی قسم کے فنڈز جاری نہ کئے جائیں.