لاہور،سکھر (ویب نیوز)

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہی ، مختلف مقامات پرموٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ۔لاہور اسلام آباد موٹروے ایم-2، ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن، اور پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم-3، فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بند کی گئی۔سکھر ملتان موٹر وے ایم-5، اوچ شریف سے ظاہر پیر اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم-11، کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔علاوہ ازیں دھند کی وجہ سے قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ، موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔