- سپریم کورٹ دونوں صوبوں کے گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے،درخواست میں استدعا
اسلام آباد (ویب نیوز)
سپریم کورٹ آف پاکستان میں صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے نئی درخواست دائر کر دی گئی۔دونوں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے سپیکرز نے دائر کی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کو 1 ماہ سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، گورنرز آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ دونوں صوبوں کے گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔درخواست میں صوبائی گورنرز، الیکشن کمیشن، صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومتیں بھی فریقین میں شامل ہیں۔