سرگودھا (ویب نیوز)
پاکستان ریلوے نے 139اپ 140ڈاون ساندل ایکسپریس اور 173اپ 174ڈاون فیصل آباد لالہ موسی ایکسپریس کو بحال کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر چٹھی جاری کردی ہے ریلوے ذرائع کے مطابق چیف کمرشل مینجر پاکستان ریلوے نے دونوں ٹرینوں کو بحال کرنے کیلئے متعلقہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو چٹھی لکھی ہے کہ ان دونوں ٹرینوں کو بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں سرگودھا براستہ سلانوالی جھنگ شورکوٹ خانیوال ملتان تک ساندل ایکسپریس جوکہ کرونا کے باعث بند کردی گئی تھی اب اسے 15اپریل سے نئے ٹائم ٹیبل میں شامل کیا جارہا ہے اسی طرف فیصل آباد سے براستہ چک جھمبرہ چنیوٹ لالیاں شاہین آباد سرگودھا بھلوال پھلروان ملکوال منڈی بہاوالدین اور لالہ موسی تک فیصل آباد ایکسپریس کو بھی بحال کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے دونوں ٹرینوں کے اجرا کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و ضلعی جنرل سیکرٹری سرگودھا رانا منور غوث خاں عرصہ دراز سے کوشش کررہے تھے جو اب کامیابی ہوتی نظر آرہی ہے محکمہ ریلوے نے باقاعدہ طور پر چٹھی نمبری6-DC413-05-2016ACMIV جاری کیا ہے جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردیا گیا ہے دونوں ٹرینوں کے اجرا پر ان اضلاع کے شہریوں نے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں مذکورہ ٹرینوں کے اجرا سے ان غریب شہروں کے مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئینگی۔