راولپنڈی (ویب نیوز)
پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے 6 رہنمائوں کو اڈیالہ جیل سے شاہ پور جیل منتقل کر دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنمائوں کی ایک ماہ کی نظر بندی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔شاہ پور جیل منتقل کیے جانے والوں میں زلفی بخاری، فیاض الحسن، صداقت علی عباسی، اعجاز خان، لطاسب ستی اور سابق ایم پی اے چوہدری ساجد محمود شامل ہیں۔دوسری جانب سابق ایم پی اے راجہ خرم زمان سمیت 41 مقامی رہنماوں کو حافظ آباد جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔پی ٹی آئی کے 41 مقامی رہنمائوں کو قیدی بس کے ذریعے حافظ آباد جیل روانہ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی میں گرفتاری دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں میں سے 47 افراد کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔زلفی بخاری، فیاض الحق چوہان، اعجاز خان اور صداقت عباسی کو بھی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔